59.4K
لاہور: حکومتِ پاکستان نے چینی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے گنے کے کرشنگ سیزن کو 20 نومبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق، رواں سال گنے کا کرشنگ سیزن اکتوبر میں شروع نہیں ہوگا۔ فیصلہ سیلاب زدہ علاقوں میں گنے کی فصل متاثر ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے چینی کی وافر مقدار درآمد (امپورٹ) کر رکھی ہے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کو مؤخر کرنے سے کسانوں کو سہولت اور چینی کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔ توقع ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں آئندہ کرشنگ سیزن میں چینی کی پیداوار اور دستیابی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔