اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے ڈیفالٹ رسک میں سب سے تیز رفتار کمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مشیر وزیرِ خزانہ کے مطابق، پاکستان اس وقت گلوبل رینکنگ میں صرف ترکیہ سے پیچھے ہے، جبکہ پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران ڈیفالٹ رسک میں نمایاں بہتری دکھائی۔
خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ
“پاکستان ڈیفالٹ رسک میں بہتری دکھا کر مسلسل آگے بڑھنے والا واحد ملک ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نے پچھلے ایک سال کے دوران ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے، جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ایک منفرد کارکردگی ہے۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ بلوم برگ کی عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان ساورن ڈیفالٹ رسک میں بہتری دکھانے والی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔