اسلام آباد: سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے لیے مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں دستیاب اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختلف کیڈر گروپس کے لیے مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 247 نئی نشستیں ہیں، جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی اسامیاں شامل کی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
• اوپن میرٹ: 214 نشستیں
• خواتین کے لیے مخصوص: 32 نشستیں
• اقلیتوں کے لیے مخصوص: 118 نشستیں
صوبائی و علاقائی کوٹے کے تحت نشستوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
• پنجاب: 179 نشستیں
• خیبرپختونخوا: 48 نشستیں
• بلوچستان: 31 نشستیں
• سندھ (دیہی): 32 نشستیں
• سندھ (شہری): 29 نشستیں
• سابقہ فاٹا: 15 نشستیں
• آزاد کشمیر: 8 نشستیں
• گلگت بلتستان: 4 نشستیں
ایف پی ایس سی کے مطابق، سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کو مختلف گروپس اور سروسز میں الاٹمنٹ دی جائے گی۔
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تیاری کے ساتھ ساتھ متعلقہ گروپس کی ترجیحات اور پالیسی رہنما اصولوں کا مطالعہ بھی کر لیں تاکہ الاٹمنٹ کے وقت بہتر انتخاب کر سکیں۔