اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔