ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
پرینیتی اور راگھو نے اپنے مشترکہ بیان میں لکھا:
“بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! ہمیں اپنی پہلی زندگی بالکل یاد نہیں، بازو بھر گئے ہیں اور دل اس سے بھی زیادہ بھر چکے ہیں۔ پہلے صرف ہم تھے، اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔”
دہلی کے اسپتال میں بیٹے کی پیدائش
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کو دہلی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں راگھو چڈھا اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق، ماں اور بچہ دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں، جبکہ پرینیتی چوپڑا کے مداح سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
شادی سے والدین بننے تک کا سفر
یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارت کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا نے 13 مئی 2023 کو منگنی کی تھی، جب کہ دونوں کی شادی 24 ستمبر 2023 کو ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔
اداکارہ کے مداح اب ان کے ننھے مہمان کی پہلی تصویر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔