میاں چنوں: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹریلر اور قیمتی سامان برآمد کر لیا، جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی قومی شاہراہ پر میاں چنوں کے قریب کی گئی، جہاں مشکوک ٹریلر نمبر TLK-265 کو روکا گیا۔
کارروائی کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پلاسٹک پلیٹس برآمد ہوئیں جو ٹریلر میں چھپائی گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران انسپکٹر آفتاب عالم اور احمد فراز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان — آصف، یونس اور ساجد — کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ ٹریلر کو تھانہ صدر میاں چنوں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے گشت اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شاہراہوں پر قانون شکنی کا خاتمہ کیا جا سکے