نئی دہلی: کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ اداکار تھائرائیڈ کینسر کے علاج کے سلسلے میں بنگلور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہوں نے جمعرات کے روز آخری سانس لی۔
ہریش رائے کو کنڑ فلم “اوم” میں ڈان رائے اور بالی وڈ بلاک بسٹر “KGF” کی دونوں فلموں میں چاچا کے یادگار کردار سے شہرت ملی۔ ان کی اداکاری کو نہ صرف جنوبی بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہریش رائے کی بیماری پیٹ تک پھیل چکی تھی جس کے باعث ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی اور جسم بھی بہت کمزور ہو گیا تھا۔
کرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایکس (X) پر ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں کنڑ سینما کا اثاثہ قرار دیا۔
یادگار کیریئر
اپنے شاندار فنی سفر کے دوران ہریش رائے نے
• کنڑ,
• تمل
• اور تیلگو
فلموں میں عمدہ کردار ادا کیے۔
ان کی نمایاں فلموں میں شامل ہیں:
• اوم
• سمرا
• بنگلور انڈرورلڈ
• راج بہادر
• سنجو ویڈز گیتا
• KGF پارٹ ون اور ٹو
ہریش رائے کے انتقال کی خبر پر بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑی کئی شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.