واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر یوزر نیم متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد چیٹ کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس فیچر کی کافی عرصے سے بیٹا ورژن میں آزمائش جاری تھی اور اب کمپنی نے اس کی متوقع لانچنگ ٹائم لائن سے متعلق پیش رفت کی ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ یوزر نیم فیچر کو 2026 میں مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ورک فلو اور کنیکٹڈ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
فیچر کی اہم خصوصیات:
• صارف کو اختیار ہوگا کہ وہ فون نمبر یا یوزر نیم میں سے کیا ڈسپلے کرنا چاہتا ہے۔
• یوزر نیم فیچر مکمل طور پر اختیاری (Optional) ہوگا۔
• فیچر کا مقصد صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
• بیٹا ورژن میں یوزر نیم ریزرو کرنے کا فیچر بھی دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کو جون 2026 تک اپنے سسٹمز کو نئی تبدیلیوں کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے بعد یہ فیچر باضابطہ طور پر عام صارفین کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یوزر نیم فیچر کے بعد واٹس ایپ دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام کے ماڈل کے اور بھی قریب ہو جائے گا، جس سے صارفین کی نجی معلومات کا تحفظ مزید مضبوط ہوگا۔