ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔ اداکار وکی کوشل نے یہ خوشخبری فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
وکی کوشل نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا:
“ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے۔ بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔”
اداکار کی پوسٹ کے بعد بالی وڈ فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ننھے شہزادے کی صحت اور خوشی کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔
پس منظر:
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔ دونوں کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ اور مقبول جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔