81.8K
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور تین ملکی (ٹرائی نیشن) سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
ٹی 20 اسکواڈ میں فخر زمان اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فخر زمان پہلے سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی