68.3K
کراچی: قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرلائن مارچ 2026 سے لندن کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔
قومی ائیرلائن کو لندن ہیٹھرو ائیرپورٹ کے ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہیں، جو پہلے ترکش ائیر کے حوالے کی گئی تھیں تاکہ پابندی کے دوران سلاٹس محفوظ رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ائیرلائن نے ہیٹھرو ائیرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازیں شروع کرنے کا تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔