74.9K
اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کے مطابق ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر 16 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی سی کے مطابق، 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ گاڑیوں کی نشاندہی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے کی جائے گی، جو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر نصب کیے گئے ہیں۔
عرفان میمن نے مزید بتایا کہ یکم جنوری سے یہ ٹیگ ریڈرز فعال کر دیے جائیں گے، اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔