72.7K
چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے خیرآباد میں ایک پرانا مکان گرنے کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، جبکہ ایک ماں اور تین بیٹیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، اور جاں بحق و زخمی ہونے والے مہمان پشاور اور خیبر سے آئے ہوئے تھے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔