1
Knight Rider کی مشہور گاڑی کی نقل امریکا میں ایک پراسرار معاملے کا مرکز بن گئی۔
شکاگو کے قریب واقع Volo Museum میں برسوں سے کھڑی سیاہ رنگ کی گاڑی کو نیویارک میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 50 ڈالر جرمانے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔
ٹکٹ کے مطابق مذکورہ گاڑی نے 22 اپریل کو مقررہ رفتار سے زیادہ تیزی سے گاڑی چلائی، جبکہ ٹریفک کیمرے کی تصویر میں نظر آنے والی گاڑی میوزیم میں موجود نائٹ رائیڈر کی نقل سے حیران کن حد تک مشابہ ہے۔
میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی طویل عرصے سے اپنی جگہ پر موجود ہے، اس لیے یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ نیویارک میں کیسے دیکھی گئی۔