
ملتان – رکن صوبائی اسمبلی پی پی 272 جتوئی ضلع مظفرگڑھ و ممبر پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا عبدالمنان ساجد کی پنجاب اسمبلی لاہور میں انجینئر ملک رفیق اور ملک کامران سے ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں حلقہ پی پی 272 جتوئی ضلع مظفرگڑھ میں جاری ترقیاتی منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رانا عبدالمنان ساجد کا کہنا ہے کہ حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے بہترین حکمت عملی سے یہ منصوبے جاری ہیں جس سے حلقہ پی پی 272 جتوئی علی پور ضلع مظفرگڑھ تقدیر بدل جائے گی رانا عبدالمنان ساجد نے مزید کہا ہے کہ پی پی 272 جتوئی علی پور میں عرصہ دراز سے مسائل موجود تھے جن کو صرف ایک سال کے عرصہ میں اللہ پاک کے کرم ،حلقے کی عوام کی دعاؤں اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی خصوصی دلچسپی کے باعث حل کرلیے ہیں۔ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھا دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے دھی رانی منصوبہ ، مینارٹی کارڈ ، ذیابطس جیسے مرض کا شکار بچوں کو مفت انسولین ، آسان کاروبار سکین ، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ، ایگریکلچر انٹرنشپ پروگرام سمیت درجنوں منصوبے جاری ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔۔