171
پنجاب کے تھیٹرز میں زو معنی فحش گانوں پر پرفارمنسز اسی گانوں پر پابندی کے لیے تحریری کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل نے اسی گانوں پر مشتمل گانوں کی فہرست بنالی ہے۔ یہ زو معنی گانوں پر تھیٹرز میں فحش ڈانس پرفارمنسز کی جارہی تھیں۔ان گانوں پر پابندی کے لیے پنجاب آرٹس کونسل نے تحریری مسودہ تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل اس پابندی کے لیے منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اتھارٹی سے مل کر عمل درآمد کرائے گی۔