138
ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے کے الزام میں گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔۔
پولیس کے مطابق سلمان احمد کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔۔۔ سلمان احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شئیر کیا اور پروپیگنڈا کیا ۔۔۔ مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔۔۔ مقدمہ کے متن کے مطابق سلمان احمد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد فالوورز ہیں جن تک جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کو پھیلایا گیا ۔۔۔ ملزم روپوش ہے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی