ویساکھی میلے کے انعقاد کی تیاریاں۔ لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ ہنجاب میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ ویساکھی میلے میں 20 ہزار مقامی یاتری، 3 ہزار ڈائس پورا اور بھارت و دنیا بھر سے 7 ہزار یاتری شرکت کریں گے۔
لاہور میں ویساکھی میلے کی مناسبت سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کی ویساکھی میلہ بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سو چھبیس واں ویساکھی میلہ دس اپریل سے انیس اپریل تک جاری رہے گا۔کرتا رپور میں سولہ اپریل کو مذہبی رسومات کے ساتھ کبڈی میچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ سات ہزار یاتریوں کی بڑی تعداد کا آنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یاتریوں کی حفاظت اور آرام دہ قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ لیسکو حکام فیسٹیول کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ یاتریوں کیلئے بہتر انتظامات پاکستان کی توقیر کیلئے اہم ہیں۔۔۔ حسن ابدال اور ننکانہ صاحب میں وسیع انتظام کیلئے مستقبل کا ماسٹر پلان بنایا جائے۔اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق، پاک رینجرز، اعلیٰ پولیس حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان بھی شریک تھے۔