صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔
اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ علیمہ خان و دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے "اوبر سروس”حاصل کی علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھی اور خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئی فوٹیج سے اس ڈرامہ بازی کی اصلییت دکھائی دے رہی ہے بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں دیکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا ہے: عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں بشری بی بی جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولیات مانگ رہی فتنے اور فساد کے نام نہاد چیلے اڈیالہ جیل کے باہر رنگبازی کرنے پہنچے ہیں ایک طرف یہ معافیاں مانگتے دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں تحریک فساد کا کارکن بھی انکی فسادی سیاست سے تنگ آچکا ہے لیڈرشپ انقلاب فرام ہوم لاتی تھی اور کارکن سڑکوں پر ذلیل ہوتے تھے،اب یہ سلسلہ بند ہوگیا۔