وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس منصوبے میں ترمیم کر دی گئی۔قرض کی دیگراسکیموں سے مستفید ہونیوالے افراد بھی اب آسان کاروبارپراجیکٹ سے قرض حاصل کر سکیں گے۔
چیف منسٹرآسان کاروبار فنانس منصوبے میں ترمیم کر دی گئی قرض کی دیگراسکیموں سے مستفید ہونیوالے افراد بھی اب آسان کاروبارپراجیکٹ سےقرضہ لے سکیں گے قرض دینے کا حتمی فیصلہ پنجاب بینک درخواست دہندہ کی مالی حیثیت دیکھ کر کرے گا9 ارب 50 کروڑ روپے سے چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس پراجیکٹ مکمل کیا جائے گامنصوبے کی لاگت مستقبل میں100 ارب کر دی جائے گی،دستاویزات کے مطابق پانچ سال میں قرض واپس کرنا ہوگا،نئے کاروبار کو چھ ماہ اور پرانے کاروبار کو تین ماہ کی توسیع ملے گی پنجاب حکومت 30 جون تک 9 ارب 10 کروڑ روپے تقسیم کرے گی،قرض کی واپسی کی قسط ہر ماہ کی یکم تاریخ ہوگی تاخیر پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا،چھوٹے کاروبار کیلئے 2 ارب اور بڑے کاروبار کیلئے پنجاب حکومت 7 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ خرچ کرے گی۔