دس ممالک پر مشتمل ‘اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن’ (ای سی او) کی مستقل مندوبین کونسل کا 294 واں اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔
لاہور میں پہلی بار ہونے والے اس اجلاس کی میزبان وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہیں اجلاس میں مہمان سفیروں نے پرتپاک میزبانی اور شاندار استقبال پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا سفیروں نے اجلاس میں اظہار تشکر کیا کہ لاہور آمد پر بے حد خوش ہیں اور بہترین انتظامات اور پرجوش مہمان نوازی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،
دس ممالک پر مشتمل ‘اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن‘ (ای سی او) کے سفیر آج صبح لاہور پہنچے تھے اجلاس میں 2027 کے لیے’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ کا فیصلہ ہو گا، لاہور کا نام بھی اس اعزاز کے لیے زیر غور ہے ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کیاگیا ہے ای سی او’ میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان ، قزاغستان ، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے ممالک شامل ہیں وزیر اعلی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر زراعت عاشق کرمانی نے آج صبح ہوائی اڈے پر وفد کا استقبال کیا تھا۔