گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر ہونے کا معاملہ ابتدائی تحقیقات مکمل؛ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی فوری کارروائی، کیٹرنگ یونٹ بند،1لاکھ جرمانہ عائد کردیا فوڈ سیفٹی آفیسر لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پروسیسنگ ایریا میں واش روم، حشرات کی بھرمار،ناقص کھلے مصالحے استعمال کیے جا رہے تھے،تیار خوراک زمین پر موجود، یونٹ میں موجود اشیاء کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، واٹر ٹینک واشروم میں موجود پایا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کے تحت چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔