”شالا وسدا رہوے پنجاب“؛ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الحمرا آرٹس کونسل میں ” پنجاب دیہاڑ” کی تقریب کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا الحمراء آرٹس کونسل پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔
الحمراء آرٹس کونسل کے احاطے میں سجے وئے گھوڑے، اونٹوں کا مست رقص اور فوک موسیقی بھی پیش کی گئی ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواشریف نے برنی گارڈن میں”پنڈ“ کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلی مریم نے چوڑیوں ، کھگو گھوڑے ، کھسے۔ بلاک پرنٹ ،مکیش اور گوٹا کناری ملبوسات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دستکاری ،پنجابی پگڑی ، شملے ۔ گنڈاسا ، کھنڈا ،ہڑپہ اور ٹیکسلا آرٹ نمونوں کے سٹالوں کا معائنہ کیا۔
مریم نواز نے گندھارا آرٹ مجسمے ۔ ایمبرائیڈری ارٹ،سولر پینٹنگ پینسل مائیکر آرٹ اور چاول کے دانے پر خطاطی دیکھی اور کھجور کے رنگ برنگ پتوں سے بنی چھابی۔ پچھی۔ چنگیر ،پلیٹ، پکھے کی بناوٹ کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے چاک پر مٹی کے برتن، کھڈی پر کپڑے بنتے دیکھے ، اونٹ کی کھال کی لیمپ دیکھے اور پسند کئے۔روایتی پنجابی مونڈھے ،منجیاں، لکڑی کے چولہے ۔ چوبارہ اور دیگر اشیا بھی دیکھین۔
انہوں نے دستکاری سٹال پر ننھی وردا اور دیگر فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔

وزیراعلیٰ مریم نے”پنڈ“میں چھپرچھت والے روایتی گھروں،فرنیچر، مٹی کے برتن اور دیگرروزمرہ استعمال کی روایتی اشیاء دیکھ کر اظہار مسرت
مریم نواز پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں سہیل اصغر راشد محمود عارف لوہاراور دیگر فنکاروں کے درمیان بیٹھ گئیں، تقریب میں انسٹرومنٹل ٹیون پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

غیر ملکی سفارتکاروں ،صوبائی وزراء ، معاونین ، افسران اور دیگر شرکا کبھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں پیلے اور سرخ پنجابی لاچے کرتے میں ملبوس ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ رنگا رنگ روایتی ملبوسات پہنے فنکاروں نے روایتی رقص پیش کیا ۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں بھنگڑا ،ماہیے اور ٹپے بھی پیش کیے گے۔
