پی ایچ پی نے ماہِ اپریل 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.8 ملین افراد کو چیک کیا،
دورانِ چیکنگ 492 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،
پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.6 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 280 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد،
ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 45 ہزار 91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،
گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1259 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،
شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 23 ہزار 02 سو 93 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،
64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،
4232 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا،
12173 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی،
پولیس خدمت مراکز پر 18125 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں،
ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 77 مقدمات درج ،
ملزمان کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف، 12 رائفلز، 61 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد،
منشیات فروشوں سے 2086 لیٹر شراب، 4730 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش،
ٹریفک کی روانی ، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں، آئی جی پنجاب کی ہدایت
(ڈی پی آر پنجاب پولیس )