وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے امت مسلمہ بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں۔
عید الاضحی پر خصوصی پیغام پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ اللہ تعالی نے آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی کے بعد عید الاضحی کی خوشیاں بھی نصیب عطا کیں آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں آج بڑی عید ہے دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں آج ہماری عیدہے غزہ میں دور حاضر کی بد ترین جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہ شہدا کو کیسے بھول سکتے ہیں آج عید الاضحی ہے پاکستان بالخصوص پنجاب میں کچے گھرو ں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -مریم نواز نے کہا کہ آج عیدہے انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حج الوداع کو یاد کرنے کادن ہےآج عیدہے اور عید کی یہ خوشی ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کرکے دوبالا ہوگئی عیدالاضحی کے دن گوشت اور خون کی قربانی نہیں بلکہ غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دی جانی چاہیے سنت ابراہیمی ؑکی عظیم یاد گار درحقیقت بہت بڑی قربانی ہےقربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقوی، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہےعید الاضحی اللہ کے لئے جینے مرنے کے عہد کی تجدید ہے اللہ تعالی کے حکم پر تسلیم ورضا اور بندگی کے اظہار کے لئے قربانی سے دریغ نہ کرنا عید الاضحی کا پیغام ہے حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑکی ایثار و قربانی تا ابد امر ہوگئی عید الاضحی کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے۔