وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحی پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیاگیا ہے
سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا تاریخ میں پہلی دفعہ کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، گھروں کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کا انتظام کیا گیا ہے وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں، مقامی سطح پر نمائندے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہیں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر لاہور اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر بہاولپور میں صفائی کے جامع اور مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت صفائی ستھرائی کے ذمہ دار اداروں کو شہروں کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےوزیر اعلی کی ہدایت پر گزشتہ بڑی عید کی طرح جانوروں کی آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز مفت شہریوں کو فراہم کئے گئے ہیں آلائشیں بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کےلئے پہلی بار سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے بھی مدد لی جائے گی عید پر صفائی مہم کی طرح نقاصی آب کے لئے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے، جبکہ وزیر اعلی پنجاب خود بھی صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گی آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلی محلے، چوک چوراہے، سڑکیں اور بازار صاف نظر ائیں، امید ہے کہ پنجاب کے ادارے اور انتظامیہ گزشتہ عید پر اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔