وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کلین اپ آپریشن تیسرے روز بھی جاری عید کے تیسرے دن اب تک 9ہزار 823 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔
عید کے پہلے روز مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار 121 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں عید کے دوسرے دن ایک لاکھ 12 ہزار 161 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں لاہور سے 71 ہزار 431 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 228 ٹن، ڈی جی خان سے 14 ہزار 329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں فیصل آباد سے 36 ہزار 267 ٹن، گجرانوالہ سے 21 ہزار 422، سیالکوٹ سے 13 ہزار 528، ملتان سے 29 ہزار 20 ٹن ،راولپنڈی سے 22 ہزار 342، ساہیوال سے 15 ہزار 299 اور سرگودھا سے 25 ہزار 727 ٹن آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی جبکہ سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہےایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا موصول ہونے والی 10 ہزار چار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں تھیں ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔