پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لاہور ملتان فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال اوکاڑہ منڈی بہاوالدین خانیوال قصور لیہ جھنگ اور حافظ آباد میں 40 سے 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےمیڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔