وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالاضحٰی اپنے آبائی علاقے بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں سادگی اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وہ پاکستان ہاؤس بیکڑ میں عام شہریوں سے ملے، ان سے عید کی خوشیاں بانٹیں اور روایتی بلوچی حال احوال کیا پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عوامی اجتماع میں بڑی تعداد میں شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی وزیر اعلیٰ نے فرداً فرداً لوگوں سے عید ملی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ کو فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے عید کے دن کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میرے دل کے قریب ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوں اور عام بلوچستانی خوشحال ہو حکومت کا اصل کام عوامی خدمت ہے اور ہم ہر موقع پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ "عید کا موقع بھائی چارے، یکجہتی اور محبت کا پیغام دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ اس دن ہم اپنے آس پاس کے مستحقین کو بھی یاد رکھیں اور اپنی خوشیوں میں انہیں شریک کریں۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی اور بزرگوں سے دعائیں لیں اس موقع پر عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مقامی مسائل سے آگاہ کیا جن میں پینے کے پانی، بجلی، سڑکوں کی حالت، تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کی سہولیات کے مسائل شامل تھے میر سرفراز بگٹی نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ "میری حکومت ہر اس فرد کے دروازے پر خود جائے گی جسے ریاست کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر فیصلے میں عوامی مفاد کو مقدم رکھتی ہے ہماری حکومت شفافیت، میرٹ، اور مؤثر حکمرانی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور ہم ایک ایسا بلوچستان چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے، اور حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے