پنجاب منسٹریل کمیٹی نے سفارشات وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو پیش کردیں
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردیں
محکمہ ایکسائز، زراعت، بلدیات اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بعض نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کی تھیں
دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کردی گئی، زرائع
موٹر وہیکل ٹیکس میں 2 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی، زرائع
آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق سیلز ٹیکس پوزیٹیو لسٹ کو نیگیٹیو لسٹ میں پروسیجرل تبدیل کرنے کےلئے منظوری دیدی گئی
پنجاب فنانس بل میں پروسیجرل تبدیلی کےلئے شامل کیا جائے گا
ریسٹورنٹس، میرج ہال، بیوٹی پالر، فیشن ڈیزائنر اور دیگر جگہوں پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کی جائے۔پنجاب منسٹریل کمیٹی
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی سفارش کو مسترد کردیا
ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں، جو ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہے اسکو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لائیں، مریم نوازشریف کی ہدایت
پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ زاہد زمان
پنجاب حکومت نے ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی مگر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں۔ زاہد زمان
وزیراعلی کے حکم پر ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھارہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان