پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارک، ریلیف کے اقدامات کا خیر مقدم
پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر ڈیویلپمنٹ کے راستے پر ڈالنا وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا کارنامہ ہے
تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ہے
تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ انکم ٹیکس میں ریلیف سے دوہرا ریلیف دیا گیا
آئی ایم ایف کے پروگرام کے باوجود عوام دوست بجٹ لانا وزیراعظم شہباز شریف کی بڑی کامیابی ہے، الحمدللہ
وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو بھی سنبھالا ہے اور عوام کو ریلیف بھی دیا ہے
قومی اور عوامی ضروریات اور عالمی ذمہ داریوں میں توازن کا بجٹ ہے
ایک سال میں آئی ایم ایف کے پروگرام کے باوجود مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی ایک معجزہ ہے
عوام کو ایک بات سمجھ آ گئی ہے کہ ملک، عوام اور معیشت کو مشکل ترین وقت میں سنبھالنا صرف مسلم لیگ (ن) کو آتا ہے
ریونیو آمدن اور برآمدات میں اضافہ، ریکارڈ ترسیلات زر سمیت تمام شعبوں میں حکومت کی بہترین کارکردگی وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے
بجٹ میں صنعت کا پہیہ چلانے کی سمت اور پلان موجود ہے
بجٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجواانواں کو آئی ٹی میں آگے لانے اور روزگار دلانے کا ویژن دیا ہے
کسان اور زراعت کی بہتری کے اقدامات مجموعی معاشی حالات میں بہتری لائیں گے
عالمی مالیاتی ادارے بھی حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں