8.8K
خیبر پختونخوا کے آنے والے بجٹ پر گزشتہ دو ماہ سے تفصیلی کام کیا گیا ہے، جس کے دوران ممبرانِ صوبائی و قومی اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے جامع مشاورت ہوئی ہے۔ اس بار کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ کس گاؤں میں کس ترقیاتی کام کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال ہم نے کوئی نئی اسکیم شامل نہیں کی تھی، تاہم 554 اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ رواں سال کے بجٹ میں 500 ارب روپے کی اسکیمیں شامل کی جا رہی ہیں، جن میں سے 250 ارب روپے اس سال ریلیز کیے جائیں گے۔