2.8K
ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
مھرخبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے جدید اسرائیلی F-35 جنگی طیارے کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں کامیابی سے مار گرایا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ جہاز گرنے سے قبل نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کرلیا۔