ایران کا اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں "آپریشن وعدہ صادق سوم” جاری ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد شہری شہید ہوئے۔
ایران نے گزشتہ شب جوابی حملہ کیا اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں بارش کی جس کے نتیحے میں متعدد عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔
تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے اور میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔