وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 20ہزار مریضوں کو ڈائیلسز کی مفت سہولتیں دی گئیں ، موٹرویز پر ایمرجنسی ایمبولینس سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لوگوں پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10ارب سے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز کیا گیا، اب تک 50 ہزار طلبہ کو لیپ فاپ فراہم کئے گئے۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ 3500سےزائد سرکاری سکولوں میں بچوں کی غذائی ضرورتوں کو پورا کیا، 67کروڑ روپے سے لاہور میں آٹزم سکول کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کینسر اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ بنایا جارہا ہے ، سرگودھا میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیاجارہاہے، لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔