نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم” کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 89 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
منصوبے میں اہم ترامیم بھی زیر غور ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔ قرض کی دیگرسکیموں سےمستفیدافرادبھی اس پراجیکٹ سےقرض لےسکیں گے.قرض دینےکاحتمی فیصلہ پنجاب بینک درخواست دہندہ کی مالی حیثیت دیکھ کرکریگا.صوبےمیں چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس پراجیکٹ شروع کیا گیا.چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس پراجیکٹ کےتحت کاروباری قرض دیئےجارہے.رواں مالی سال میں منصوبےکیلئے9ارب50کروڑروپےمختص کیےگئے.پنجاب حکومت کیجانب سےآسان شرائط کےتحت کاروباری قرض دیاجارہاہے.چیف منسٹرپنجاب آسان کاروبار فنانس کےتحت زیادہ سےزیادہ 3کروڑتک کاقرض دیاجا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کو11جنوری کومنصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سمری ارسال کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس کی منظوری کی درخواست دے دی ۔وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس کی منظوری کی بھی درخواست کی گئی۔پی آئی ٹی بی کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی گئی۔نادراکےذریعےدرخواست دہندگان کےکوائف کی تصدیق کی اجازت کی درخواست کی گئی۔ایف بی آر اور این ٹی این کی تصدیق کی اجازت کی درخواست بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس منصوبے کی لاگت مستقبل میں 100ارب کی جائیگی۔31جنوری کو کابینہ کیلئے سمری ارسال کی گئی،14 جنوری کو صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔16جنوری کومریم نوازنےوزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارکارڈمنصوبےکاافتتاح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےوزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس منصوبےکاافتتاح کیا۔سال میں قرض کی واپسی ہوگی، نئےکاروبارکو6ماہ اورپرانےکاروبارکو 3ماہ کی توسیع ملےگی۔قرض کی درخواست کی فیس 5 ہزار اور 10 ہزار روپے رکھی گئی۔پنجاب حکومت30 جون تک 9 ارب 10 کروڑ روپے تقسیم کرے گی۔قرض کی واپسی کی قسط ہر ماہ کی یکم تاریخ ہوگی۔تاخیر پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔حکومت چھوٹےکاروبارکیلئے2ارب اوربڑےکاروبارکیلئے7ارب17کروڑ70لاکھ خرچ کریگی۔سمال اینڈ میڈیم ٹرم آنٹرپرینیورز کو پنجاب بینک کے ذریعے قرض دیا جا رہا ہے۔منصوبےکےتحت انڈسٹریل اسٹیٹس ، سپیشل اکنامک زونزمیں کاروباری سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔ٹریڈایسوسی ایشنز، ٹریڈباڈیزاورپرائیویٹ سیکٹرکی شراکت سےکاروبارکوفروغ دینےکےاقدامات کیےجائینگے۔پنجاب بھر کے نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔