10.4K
لاہور: پاکستانی طالب علموں نے ورلڈ اسکالرکپ گلوبل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسکالرکپ میں ایچیسن کالج کے 3 طالب علموں نے 11 سے 17 جون تک مقابلوں میں حصہ لیا۔
ورلڈاسکالرکپ میں 50 سے زائد ممالک کے 1700 وفود کے درمیان کوئز، ڈیبیٹ اور تحریر سمیت مختلف مقابلہ ہوئے۔
پاکستان سے ابراہیم عثمان اجمل، محمد احمد ذوالفقار اور حسین اسلم بھنڈر نے 92 میڈلز اور 11 ٹرافیاں جیتیں۔
پہلی مرتبہ پاکستانی طالب علموں نے ورلڈ اسکالر کپ کا گلوبل راؤنڈ جیتا ہے، اس کے علاوہ یہ تینوں طالب علم رواں سال امریکی ییل یونیورسٹی میں ہونے والی چیمپئن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گے۔