وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اپنا فرض ضرور نبھائیں گے پی ڈی ایم اےکو ہرقسم کی صورتحال سےنبٹنےکیلئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ مون سون کے دوران حادثات سے بچنےکیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر فرد کی جان قیمتی ہے۔اس کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طغیانی کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔۔۔ جبکہ والدین سےبچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اور قریب جانے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔مریم نواز نے صوبہ بھر میں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دیا تاکہ بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئر رہیں۔مریم نواز نے پی ڈی ایم اے سے صوبہ میں مون سون ہنگامی پلان دو ہزار پچیس پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کرلی۔پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا جو چوبیس گھنٹے فعال ہیں ۔۔۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ان کے حکم پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن ڈبل ون ٹو نائن مکمل طور پر فعال ہے جس پر صوبہ بھر میں کئی سے بھی رابطہ ممکن ہے ۔حادثات اور نقصانات سےبچاؤ کیلئےایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔