پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو جارحانہ رویہ اپنانے کی حکمت عملی مہنگی پڑھنے لگی پنجاب اسمبلی کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے اپوزیشن کے چیئرپرسنزکو تحریک عدم اعتماد کے زریعے ہٹانے کی ورکنگ شروع کردی گئی
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چئیرمین شپ سے بھی محروم ہوسکتے ہیں حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ ختم کرانے کے لیے باقاعدہ لابنگ شروع کردی اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی حکومتی ارکان کی جانب سے تین اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع بھی کرادی گئی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ناصرف اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمین شپ ختم کرانے پر ورکنگ شروع کردی گئی بلکہ مراعات بھی واپس لی جائیں گی گزشتہ دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے بجائے اسپیشل کمیٹیوں کے زریعے چلایا گیاپی ٹی آئی کے دور حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ اپوزیشن لیڈر کو دینے سے گریز کیاگیاموجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو ناصرف پی اے سی کی چئیرمین شپ نوٹیفائی کرائی بلکہ اپوزیشن کو دیگر اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کیا۔