پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھاپے کو قبول کر لینا چاہیے۔
اسما عباس نے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیفالی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیفالی کی 42 سال کی عمر میں اچانک موت ہوئی ہے، اس کی موت پر دل دکھا، کوئی کہیں بھی ہوں اس طرح کی ناگہانی موت اور اتنی جوان موت بہت تکلیف دے ہے، اس کے شوہر اور ماں کی حالت دیکھ کر بھی دکھ ہورہا ہے ان لوگوں پرکیا بیت رہی ہوگی۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ اینٹی ایجنگ انجیکشن لگواتی تھی، بڑھاپے کو قبول کرلیں اس سے کچھ نہیں ہوتا، عمر کو کم کرنے کا کیا جنون ہے اس سے پہلے بھارت کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بھی موت ہوئی، انہوں نے بھی بہت سی چیزیں کروائی ہوئی تھیں، کچھ بھی ہو یہ ایک غیر قدرتی چیزیں ہیں جو آپ کی صحت متاثر اور دل کو کمزور کرتی ہیں، پتا نہیں زندگی بھر جوان رہنے کا کیا شوق ہے، کیسے انسان زندگی بھر جوان رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شیفالی جریوالا اچانک انتقال کرگئی تھیں، 27 جون کو انہیں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیا۔
مرنے سے قبل شیفالی نے کون سا انجیکشن لگایا تھا؟
پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیفالی باقاعدگی سے خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں، مرنے سے قبل دوپہر کے وقت بھی شیفالی نے اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا جس کی وجہ سے ان پر کپکپی طاری ہوگئی اور وہ بے ہوش گئیں۔