49
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جماعت فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر کے دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے-
وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔