کھری حقیقتیں

"تحریر: اے نقوی "

دنیا میں ہمیشہ سے طاقت کی جنگ چل رہی ہے امریکہ نے عشروں سے اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے طاقت کا توازن غیر متوازن ہونے کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے کیئے جانے والے فیصلے بھی غیر مقبول ہوتے جارہے ہیں اسرائیل کی جانب سے امریکہ کا کندھا استعمال کرتے ہوئے چھ سے سات جنگیں مسلط کی گئی جس نے دنیا کو شدید نقصان پہنچایا، عراق ، شام ، لبنان، فلسطین اور دیگر ممالک پر چڑھائی کرکے ان کی معیشت اور سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا فلسطینی عوام پر آج بھی ظلم و ستم کا سفر جاری ہے ساٹھ ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو شہید کردیا گیا لیکن اقوام متحدہ اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، اس سارے معاملے کے دوران چائنا کا دنیا کے سامنے ابھرنا ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہورہا ہے چند روز قبل چائنہ کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کو اسی سال مکمل ہونے پر پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اس تقریب میں چھبیس ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جو پوری دنیا میں محو گفتگو رہی چائنہ میں ہونے والی اس تقریب جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے امریکی صدر بھی اس پر ٹویٹ کیئے بغیر نہ رہ سکے ان کی گھبراہٹ واضح نظر آرہی تھی لیکن اب دنیا کو ماننا پڑے گا کہ چائنہ دنیا کی ایک واضح ابھرتی طاقت ہے، اگر چینی عوام کے حوالے سے ان کی ملنساری اور رکھ رکھاو کی بات کی جائے وہ دنیا میں سب سے زیادہ مہمان نواز قوم کے طور پر نظر آتے ہیں ان کی محبت ، پیار کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،چینی صدر شی جی پنگ کی شخصیت اور صلاحیتوں نے چائنا کو چار چاند لگادیئے ہیں پاک بھارت جنگ میں چائنا کی ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا ہے بین الاقوامی اسلحہ ساز کمپنیاں اب چائنا کی جانب دیکھ رہی ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی کی بات کی جائے ہیلتھ سیکٹر ، ایجوکیشن سسٹم ، تمام شعبوں میں چائنا نے خود کو دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے اب دنیا کی کوئی بھی طاقت چائنا کوعالمی طاقت بننے سے نہیں روک سکتی ہے چائنہ کی قیادت سمجھ چکی ہے کہ دنیا کو جنگوں کی نہیں امن کی ضرورت ہے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ٹریڈ کی ضرورت ہے ایک دوسرے مدد کرنے کی ضرورت ہے اسی لئے دنیا کے تمام ممالک اب چائنہ کی جانب دیکھ رہے ہیں دنیا کو اس بات کی سمجھ آگئی ہے کہ گلوبل ویلیج بننے کے ساتھ ساتھ سب سے اہم چیز امن اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے تاکہ دنیا کے چیلنجز کو کم سے کم وقت میں بہتر انداز میں نمٹا جاسکے پاکستان کو اس وقت دہشت گردی ، سیلاب ، غربت اور دیگر چیلینجز کا سامنا ہے جن کو ختم کرنے کے لئے بڑا بھائی ہمسایہ ملک چائنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے چائنہ جاکر احساس ہوتا ہے کہ وہاں کی قیادت نے اس کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنادیا ہے اور بہتر سے بہتر انداز میں اس نے اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

Related posts

پنجاب کی بیٹی عوام کی محافظ

سالگرہ مبارک عُظمٰی بخاری

پاک سرزمین، شاد باد