حکومت کا مزید ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری

اسلام آباد: حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ 

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر  11 اگست کو کھولا جائے گا۔

چند دن قبل حکومت نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دیا تھا۔ 

 دوسری جانب مختلف شہروں میں سرکاری ریٹ پر چینی اب تک دستیاب نہيں اور لاہور کی دکانوں سے چینی غائب  ہے جب کہ دکانداروں نے گُڑ اور شکر کی قیمتيں بھی بڑھادی ہیں۔ 

کوئٹہ میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد چینی 178 روپے فی کلو پر آگئی ہے جو کل تک 185 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی سرکاری قیمت177 فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔ 

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا