اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کو بہتر قابو کیا، حالات مزید بہتر ہونگے: وزیر خزانہ

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کو  بہترین طریقے سے قابو کیا اور آئندہ چند سالوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔

کراچی میں جاب فیئر میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ جاب فیئر کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، یہاں سرکاری اور نجی اداروں موجود ہیں، جاب فیئر سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، نوجوان محنت کو اپناشعار بنائیں، نوجوان اپنی صلاحتیوں کو بہتر انداز میں بروئے کارلائیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  حکومت کا کام ماحول فراہم کرنا ہے، پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، کارپوریٹ سیکٹر آگے آئے۔

 وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ مائیکرو استحکام سے گنجائش پیدا ہورہی ہے،  اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کو بہترین طریقے سے قابو کیا،  آئندہ چند سالوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے،  تین ایجنسیوں نے پہلی بار مل کر پاکستان پر اعتماد کیا۔ 

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا