امریکا کا ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ، پہلا سرمایہ کار وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلے مرحلے میں سرمایہ کاری ریکوڈک منصوبے میں کی جائے گی۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں مرکزی سرمایہ کاری کے بعد اگلے مراحل میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف سے متعلق فیصلہ سامنے آچکا ہے، اب سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ معاہدے اور تجارت کی تمام تفصیلات واضح ہو چکی ہیں۔

Related posts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا

حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف، اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ، شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی