پنجاب میں دنیا کے سب سے بڑے پرندے کی افزائش نسل کا آغاز — وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن حقیقت بن گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے میں جنگلی حیات کے فروغ کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے، شترمرغ، کی افزائش نسل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور سفاری پارک میں شترمرغ کی افزائش نسل کے لیے قائم کیا گیا جدید مرکز (Breeding & Hatchery Center) باقاعدہ طور پر کام شروع کر چکا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پنجاب کو شترمرغ کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہے۔

حکام کے مطابق، شترمرغ کے انڈوں کو الیکٹرک بسوں کے ذریعے ہیچری میں منتقل کیا جاتا ہے، جہاں انڈوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سپرے اور صفائی کے جدید عمل سے گزارا جاتا ہے۔ بعد ازاں انڈوں کا وزن اور دیگر حیاتیاتی ڈیٹا مرتب کیا جاتا ہے تاکہ افزائش کے عمل کو سائنسی بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر لاہور سفاری پارک میں شروع کیا گیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں یہاں پروان چڑھنے والے شترمرغوں کو پنجاب کے دیگر چڑیا گھروں اور سفاری پارکوں میں بھی منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سفاری پارک انتظامیہ اور منصوبے میں شریک تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

“پنجاب کی جنگلی حیات کا تحفظ اور فروغ، ماحولیاتی توازن قائم رکھنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔”

Related posts

گوشت کی ملائیشیا برآمد میں رکاوٹوں کے حل کے لیے ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا

حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف، اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر