حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف، اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد: حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے اگست کے بجلی بل دسمبر 2025 تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے صارفین جنوری سے جون کے دوران قسطوں کی صورت میں اگست کے بل ادا کریں گے۔ حکومت نے مجموعی طور پر 17 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل معاف کر دیے گئے جبکہ کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بل مؤخر کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت اور مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اس اقدام سے 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف ملا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ گھریلو صارفین جنہوں نے بل پہلے ہی ادا کر دیے تھے، ان کی رقم ری فنڈ کر دی گئی ہے، جبکہ کمرشل صارفین کے بلز میں جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔

Related posts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ، شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی

نیسلے کا بڑا فیصلہ: دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان