بِٹ کوائن 4 ماہ کی کم ترین سطح پر، کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بٹ کوائن پہلی بار جون کے بعد 1 لاکھ ڈالر کی حد سے نیچے آگیا اور 6.7 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 99,936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد سے اب تک مارکیٹ میں 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

صرف بٹ کوائن ہی نہیں، دیگر بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی:
• ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد کمی
• ایکس آر پی (XRP) کی قدر میں 6 فیصد کمی

کرپٹو مارکیٹ کے منفی رجحان کا اثر امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑا، جہاں:
• ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.2 فیصد کمی
• نیسڈیک انڈیکس میں 2 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں یہ کمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور محتاط رویے کا نتیجہ ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Related posts

تھوک اور پرچون فروشوں کے لیے نیا ٹیکس ضابطہ نافذ، کاروبار کا POS سسٹم سے منسلک ہونا لازمی

ایف بی آر کا انکشاف: اربوں کے اثاثے رکھنے والے افراد معمولی آمدن ظاہر کر رہے ہیں

قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے 28 ارب روپے خود استعمال کرلیے، سیکرٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف