قومی بچت اسکیموں میں شرحِ منافع میں ردوبدل، بعض سرٹیفکیٹس پر منافع بڑھا جبکہ کچھ میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں (National Savings Schemes) کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگیا ہے۔ نئی شرح کے مطابق بعض اسکیموں پر منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ چند اہم اسکیموں پر منافع میں کمی کی گئی ہے۔

شرحِ منافع میں تبدیلی کی تفصیل:

نئی شرح منافع
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ
10.68%
10.92%
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ
10.40%
10.60%
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ
12.96%
12.72%
پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ
12.96%
12.72%
شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ
12.96%
12.72%
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (3 سال)
9.94%
10.30%
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (5 سال)
9.94%
10.56%
سیونگز اکاؤنٹ
9.50%
بغیر تبدیلی برقرار

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی منافع میں کمی کی گئی ہے، تاہم تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب سیونگز اکاؤنٹ کی شرحِ منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 9.50 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں مارکیٹ ریسک، حکومتی قرض گیری اور معاشی پالیسی کی نئی ترجیحات کے تحت کی گئی ہیں۔

Related posts

قومی ایئرلائن کی نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے 135 ارب روپے میں خرید لی

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم

حکومت کا یوروبانڈ یا سکوک بانڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ، پانڈا بانڈ کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر اکٹھے کرنے کی تیاری