کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 100 انڈیکس میں سال کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 2,661 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 179,016 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس 178,504 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ بازار میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے پائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی PSX 100 انڈیکس میں 2,300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 176,355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا.